ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / صحافت کے میدان میں دیانتدارانہ خدمات انجام دینے والے عنایت اللہ گوائی اور وسنت کمار کوکل دیا جائے گا بھٹا کلنکا ایوارڈ

صحافت کے میدان میں دیانتدارانہ خدمات انجام دینے والے عنایت اللہ گوائی اور وسنت کمار کوکل دیا جائے گا بھٹا کلنکا ایوارڈ

Fri, 25 Nov 2016 20:51:39    S.O. News Service

بھٹکل:25/نومبر (ایس او نیوز) گذشتہ 25 سالوں سے صحافتی میدان میں ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ بے لوث خدمات انجام دیتے ہوئے ریاستی اور ملکی سطح کی صحافت پر اپنے اثرات مرتب کرنے والے  ساحل آن لائن کے مینجنگ ایڈیٹر عنایت اللہ گوائی اور کنڑا روزنامہ کنڑا پربھا کے خصوصی رپورٹر وسنت کمار کتگال کو  کرناٹکا جرنلسٹ اسوسی ایشن کی طرف سے کل سنیچر کو بھٹکل کے کملاوتی شانبھاگ ہا ل میں منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے صحافیوں کے اجلاس میں صبح 30-10بجے ’’ بھٹا کلنکا ‘‘ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

پچھلے دس بارہ سال قبل گلف کی اپنی بہترین کمائی کو الوادع کہہ کر ملک وملت کی خاطر  صحافت کے میدان میں خدمات انجام دینے  کے لئے شہر بھٹکل کا رخ کرنے والے ساحل آن لائن کے مینجنگ ایڈیٹر عنایت اللہ گوائی، بھٹکل کی یک رخہ صحافت کو موڑ دینے اور صحافیوں  کی ذہن سازی کرنے اور ساحل آن لائن دفتر کو میڈیا کا مرکز بنانے میں جو مخلصانہ کاوشیں کی ہیں وہ بھٹکل کی صحافت میں ایک  سنگ ِ میل کی حیثیت رکھتی  ہیں۔ بھٹکل کے تعلق سے میڈیا میں ہورہی زہر افشانی کو دیکھتے ہوئے ملکی سطح کے صحافیوں کو حقائق سے روشناس کرانے کے لئے  انہیں خصوصی طورپر بھٹکل مدعوکر کے شہر بھٹکل کی زمینی حقائق سے آگاہ کرکے میڈیا میں بھٹکل کے تعلق سےغلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے  ایک نئی انقلابی فکر دینےو الے عنایت اللہ گوائی بیک وقت اردو، انگریزی اور کنڑا میں آن لائن پورٹل کے ذریعے دیانتدارانہ صحافت کی اعلیٰ مثال پیش کی ہے۔ صحافت  میں ہندو مسلم سمیت تمام  طبقات کو ساتھ لے کر یک جہتی اور بھائی چارگی کا ماحول پیدا کرنےمیں انہوں نے  جو کوششیں کی ہیں اس کا ہر ایک معترف ہے، اور یہ ایسے نقوش ہیں جنہیں شاید ہی کوئی کرسکے۔ صحافتی میدان میں مقابلہ آرائی ، آپسی چپقلش، رنجش وغیرہ سے دور رہتے ہوئے ہرایک کے متعلق حسن ِ ظن سے کام لے کر سماجی سطح پربھی کئی ایک کاموں کو انجام دیا ہے۔ حالات کا پامردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے سچائی کو پیش کرنے والے عنایت اللہ گوائی بھٹا کلنکا ایوارڈ کے مستحق قرار دئیے گئے ہیں، یقینا ً اہل بھٹکل اور خاص کر مسلم امت کے لئے فخریہ لمحہ ہوگا جب ریاستی سطح کے میڈیا اجلاس میں قومی و ریاستی سطح کے ماہرین کے روبرو جب انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ عنایت اللہ گوائی کو ایوارڈ کا مستحق قرار پانے پر ساحل آن لائن میڈیا پبلشنگ سوسائٹی  کے چیرمن ، قائد قوم محترم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن، نائب چیرمن جناب عبدالمتین ائیکری سمیت تمام ڈائرکٹرس، کنڑا شعبہ کے ایڈیٹر محمد ارشد کوپا، نائب ایڈیٹر محمد رضامانوی ، مینجر مبشر حسین ہلارے ، وڈیوبلٹن پروڈیوسر مولوی سید سالک برماور ندوی، ٹکنیکل انجنئیر سعید کولا، وڈیو ایڈیٹر حافظ امین زہیب، تشہیری مینجر یحییٰ ہلارے، سیف الدین اکرمی ، خصوصی کالم  نگار ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ اور مترجم عبدالرؤوف سونورسمیت دیگر اسٹاف نے مبارکبا دی پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اسی طرح کمٹہ کے کتگال سے تعلق رکھنے والے وسنت کمار گذشتہ 17سالوں سے کنڑا روزنامہ کنڑا پربھا سے منسلک رہتے ہوئے صحافت کے میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ شیموگہ میں ایک سال نائب مدیر کی حیثیت سے کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اس سے قبل کراولی منجاؤ اور کنڑا جنان ترنگا کے لئے بھی رپورٹر کے طورپر کام کرچکے ہیں۔ کاروار کی دیوے کر کامرس کالج میں بحیثیت لکچرر کے بھی انہوں بہترخدمات انجام دی ہیں۔ اس موقع پر دونوں صحافیوں کو ریاست کے کئی صحافی ، ادیب حضرات نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: